ڈھاکہ حملے کا سایہ کرکٹ پر بھی پڑنے لگا: انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان

ڈھاکہ حملے کا سایہ کرکٹ پر بھی پڑنے لگا: انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ...
ڈھاکہ حملے کا سایہ کرکٹ پر بھی پڑنے لگا: انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان

  


لندن(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈپلومیٹک ایریا میں ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے اور اس میں متعدد غیر ملکیوں کی ہلاکت کے بعدانگلینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔انگلش میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کے بارے میں سوچ وبچار شروع کر دی ہے۔اس بارے میں بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہمیں بنگلہ دیش کے حالات پر تشویش ہے۔اگر ہماری حکومت نے اجازت نہ دی یا ہمارے کھلاڑیوں نے اس دورے کیلئے اظہار تشویش کیا تو ٹیم کو نہیں بھیجا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم نے اس سال ستمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے۔جبکہ آسٹریلیا پہلے ہی اپنی انڈر 19ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کر چکا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ماضی میں سکیورٹی کو بہانہ بنا کر اپنی ٹیم کو پاکستان بھجنے سے انکار کر چکی ہیں۔

مزید : کھیل