آوٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ، پولیس افسروں کا موقف سننے کیلئے سات دن کی مہلت

آوٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ، پولیس افسروں کا موقف سننے کیلئے سات دن کی مہلت
آوٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ، پولیس افسروں کا موقف سننے کیلئے سات دن کی مہلت

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کے 85افسران کو او ایس ڈی بنانے کے معاملے پر ان افسران کا موقف سننے کیلئے سات دن کا وقت دیا گیا ہے۔ اس بارے میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ او ایس دی بنائے جانے والے پولیس افسر عدالتوں میں جانے کی بجائے متعلقہ افسروں سے رابطہ کریں،مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان افسران کا موقف سن کر متعلقہ افسر سات دنوں میں فیصلہ کریں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر پنجاب پولیس کے85افسران کی تنزلی کی گئی تھی۔

مزید : لاہور