سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات،خطے کی صورت حال پر بریفنگ

سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات،خطے کی صورت حال ...
سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات،خطے کی صورت حال پر بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ امریکی وفد کو خطے میں پاکستان کی مثبت کوششوں سے آگاہ کیاگیاجبکہ سینیٹر جان مکین نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے پر امریکی وفد کا شکریہ ادا کیا جبکہ امریکی وفدکوخطے کے امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورت حال سے آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود خطے کے امن و استحکام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا،جبکہ امریکی سینٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکورٹی تعاون انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -