ریسرچ ‘پلانٹس کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ مرکوز ‘ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

ریسرچ ‘پلانٹس کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ مرکوز ‘ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی )پنجاب سیڈ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وحید اختر انصاری نے کہا کہ مکئی کے ہائبرڈ بیج کی پیداوار بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں ،ریسرچ کے ساتھ ساتھ پلانٹس کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ، پنجاب سیڈ کارپوریشن کسانوں کو سستے داموں بہترین بیج فراہم کررہا ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے وہ کم ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن گزشتہ کئی دہائیوں سے زراعت کے شعبے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس کی استعداد میں مزید اضافے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے آنے والے سالوں میں انتہائی دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ کسان پنجاب سیڈ کارپوریشن کی مصنوعات پر اعتماد کرتے ہیں ،ہم اس بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دیں گے بلکہ اس میں اضافے کیلئے بھرپور محنت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا زرعی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس لحاظ سے سیڈ کارپوریشن کا کلیدی کردار ہے ۔ریسرچ کے ساتھ ساتھ پلانٹس کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کو ٹرانسفر کیا جارہا ہے ۔ مارکیٹنگ کے شعبے میں بھی مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ کسانوں کو پنجا ب سیڈ کارپوریشن کی مصنوعات سے متعلق صحیح اور بروقت آگاہی حاصل ہو سکے ۔

مزید :

کامرس -