70 ہزار ٹن امریکی سویابین کی آخری کھیپ 5 جولائی کو چین پہنچے گی
بیجنگ(آن لائن)امریکا کی جانب سے چین کو بھجوائی گئی 70 ہزار ٹن سویابین کی آخری کھیپ 5 جولائی کو ڈالیان کی بندرگاہ پر پہنچے گی۔دونوں ملکوں کے درمیان محصولات کی جنگ کے آغاز سے قبل طے پانے والی یہ آخری کھیپ ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی مصنوعات پر نئے امریکی محصولات کے نفاذ کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا ۔
تاہم پہلے سے طے ہونے والے سویابین کے اس سودے کی آخری کھیپ 5 جولائی کو شام 4 بجے یہ کھیپ چین کی بندرگاہ ڈالیان پہنچے گی۔ادھر چین نے بھی اعلان کررکھا ہے کہ وہ 6 جولائی سے سویابین سمیت 500 امریکی اشیاء پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرے گا۔#/s#
