عاطف اسلم اور ارجیت سنگھ پہلی بار ایک ساتھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
لاہور(فلم رپورٹر)عاطف اسلم اور ارجیت سنگھ مقبول ترین گلوکار ہیں جن کی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔دونوں گلوکار بالی ووڈ کی فلموں کے لئے بے شمار سپرہٹ گیت گاچکے ہیں لیکن انہیں کبھی بھی اکٹھے گانے کا موقع نہیں ملا مگر اب ایسا ہونے والا ہے کیونکہ جلد ہی دونوں بالی وڈ کی ایک فلم میں پہلی بار اکٹھے آواز کا جادو جگائیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میوزک ڈائریکٹر پالاش مکل نے عاطف اسلم کے مشہور گیت’’مسافر‘‘کو دوبارہ ایک فلم کے لئے دونوں کی آواز میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
