چوبرجی چوک میں گیس سلنڈر کے زور دار دھماکہ سے ایک شخص زخمی
لاہور(خبرنگار)لٹن روڈ کے علاقہ چوبرجی چوک میں گیس سلنڈر کے زور دار دھماکہ کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی چوک کے قریب واقع ایک بلڈنگ کے کمرے میں گذشتہ روز اچانک گیس سلنڈرزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث 55سالہ شخص محمد سلیم جھلس کرشدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال میں منتقل کر دیا۔
