گکھڑ منڈی: قاتل کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار

گکھڑ منڈی: قاتل کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ کینٹ نے تین روز قبل راہوالی میں قتل ہونے والے دوکاندار کے مرکزی ملزم کی نشاندہی پر وقوع میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک جو ملزم کا کزن ہے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ مقتو ل رحمان علی انصاری جس سے قیمتی مو بائل چھینے کے لئے اسکے ہمسایہ عقیل چنگڑ نے اینٹیں مار کر قتل کر کے لاش ریلوے لائن پر پھینک دی تھی نے واردات میں اپنے کزن عرفان کی موٹر سائکل استعمال کی تھی جسے آج پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے روایتی تفتیش کرتے ہوے مقتول کے حقیقی چچا یاسر انصاری کو ہی ملزم کی طرف سے جھوٹا بیان دینے پر گرفتار کر رکھا تھا اور مقتول کے والد کی طرف سے بار بار استدعا کرنے پر اسے چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا جسے پولیس کے اعلیٰ حکام کی طرف سے مداخلت کرنے پر رہا کر دیا گیا اب پولیس کی حراست میں تین ملزمان عقیل چنگڑ ،ذیشان اور عرفان شامل تفتیش ہیں اور چھینا گیا موبائل فون بر آمد کرنے کے علاوہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائکل بھی قبضہ میں لے لی ہے ۔

مزید :

علاقائی -