شیخوپورہ: مسافر بس اُلٹ گئی ،20مسافر شدید زخمی ہو گئے

شیخوپورہ: مسافر بس اُلٹ گئی ،20مسافر شدید زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ) کالا خطائی روڈ پر گول پنڈ کے قریب رکشہ کو بچاتے ہوئے شاہدرہ سے ناروال جانے والی مسافر بس الٹ گئی حادثہ کے نتیجہ میں 20 مسافر شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ6شدید زخمیوں کو لاہور کے میوہسپتال میں منتقل کردیا گیا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ٹریفک حادثہ رکشہ کو بچاتے ہوئے پیش آیا زخمیوں میں شاہدہ بی بی ،مقصود ،رمضان وغیرہ شامل ہیں۔
جبکہ چھ شدید زخمیوں میں سے دومسافروں کی حالت خطرئے میں بیان کی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -