فٹ بال ورلڈ کپ ،آج دو پری کوارٹر فائنلز میچز ہوں گے

فٹ بال ورلڈ کپ ،آج دو پری کوارٹر فائنلز میچز ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو دو پری کوارٹر فائنلز میچز کے فیصلے ہوں گے، ریکارڈ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم کو میکسیکو اور بیلجیئم کو جاپان کا چیلنج درپیش ہو گا۔آج پیر کو پہلے پری کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ میکسیکو اور دوسرے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ جاپان سے ہو گا۔ ایونٹ کے آخری دو پری کوارٹر فائنلز کل منگل کو کھیلے جائیں گے۔
جن میں سویڈن کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ اور انگلینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہو گا۔