اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس ( کل)منگل کو ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی نومبر 2016ء سے جون 2018ء تک کی رپورٹ، ایسوسی ایشن کے لئے لیگل ایڈوائزر کی تقرری، نئے ایسوسی ایٹ ممبران اور ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری، آئندہ کی سرگرمیوں کے علاوہ ایسو سی ایشن کے دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔
، انہوں نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا تمام متعلقہ کلبوں کے عہدیداروں کو بھیج دیا گیاہے کانگریس کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ۔