بنگلہ دیش کے میڈیا وفد کا شاہی قلعہ شیش محل ، شا ہی حمام کا دورہ
لاہور(سٹی رپورٹر)حکومت پاکستان کی دعوت پر بنگلہ دیش سے آئے ہوئے 10رکنی میڈیا وفد نے اتوار کے روز شاہی قلعہ، شیش محل اور شاہی حمام کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔وفد کو پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہر کے تاریخی مقامات اور ان کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی بتایاگیا۔وفدکے اراکین نے شاہی قلعہ کے مختلف حصوں کا اور خصوصا شیش محل کے تعمیراتی کام میں شیشے کے کمال استعمال کی تعریف کی۔وفد کے اراکین کے لیے شاہی حمام میں چائے کا خصوصی اہتمام کیا گیاجس سے وفد کے ارکان بہت لطف اندوز ہوئے،10رکنی میڈیا وفد نے بعد ازاں لاہور کی پرانا اور مشہور انارکلی بازار و دیگر مارکیٹوں سے خریداری بھی کی ۔بنگلہ دیش میڈیا وفد 25جون سے پاکستان کے دورے پر ہے وفد نے پہلے اسلام آباداور اب لاہور کے دورے پرہیں۔وفد نے گزشتہ ہفتے کے روز ارفاء کریم ٹاور ٹیکنالوجی پارک اور مقامی پرائیویٹ نیوز چینل کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔بنگلہ دیش وفد کے اراکین جن میں محمد منظرل عالم نیوز ٹوڈے،رفیق الاسلام آزاد دی انڈی پینڈنٹ،صحافی کمال مشرف بنگلہ دیش نیوز،ایم ایم رحمت اللہ دی ڈیلی ایشیاء بانی،اویس الدین بھویان مائیگریشن نیوز،محمد حسن شریف دی ڈیلی نیا ڈیگنٹا،کمال الدین ڈیلی سماء کل،صدیق الرحمان ڈیلی سنگرام،طاقیر حسین ڈیلی آبزرور شامل ہیں۔
