25جولائی کو لاہور سے ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا،نوشین حامد
لاہور( پ ر) تحریک انصاف قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ 25جولائی کو لاہور سے ن لیگ کو مکمل صفایا ہو جائے گا،تیس سال تک لاہور پر قبضہ کرنے والی جماعت شہریوں کو صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکی،دس منٹ کی بارش شہباز شریف کی گڈگورننس کا پور کھول دیتی ہیں،جنوبی پنجاب کا بجٹ لاہور میں لگنے کے باوجود یہاں شہریوں کو تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں،تحریک انصاف اقتدارمیں آکر پنجاب میں بھی کے پی کے والا تعلیم اور صحت کا نظام لے کر آئے گی،وہ اتوار کے روز این اے 131میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کررہی تھی،انہوں نے مزید کہا ن لیگ کے اپنے رہنما اب کہہ رہے ہیں کہ لاہور کسی کے باپ کی جاگیرنہیں ہے ،حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے تیس سال تک صوبے کی عوام کو بیوقوف بنایا ہے لیکن اب وہ دور ختم ہو چکا ہے،عوام باشعور ہو چکے ہیں خالی نعروں سے عوام کو اب خوش نہیں کیا جا سکتا،دھندلی اور آمریت کی پیدوار جماعت کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے،الیکشن میں عوام ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو صادق و امین ہوں۔
