الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد جاری،کئی بڑے فلیکسز اتار دیے
لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور شہربھر میں لگائے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے لگائے گئے سائز سے بڑے فلیکسز کو اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے اس حوالے سے ضلعی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ تشہری بینرزلگانے کیلئے تشہری میٹریل کا خاص خیال رکھیں اور سائز سے بڑے بینرز ہرگز نہ لگائے جائیں ورنہ ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی ۔
