آرائیں برادری کی ملک قوم کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،میاں افضل
لاہور(اپنے نمائندے سے) معروف عسکری ماہرین، دانشوروں اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آرائیں برادری کی ملک و قوم کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں قیام پاکستان سے استحکام پاکستان کیلئے آرائیوں نے جو قربانیاں دیں اور ملک قوم کی جس انداز میں خدمت کی وہ تاریخ پاکستان کا اہم باب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عظیم برادری سے تعلق رکھنے والے ہر فرد اپنے نام کیساتھ میاں، چوہدری، ملک ، راجپوت لکھوانے کی بجائے آرائیں کا لفظ استعمال کریں ہمیں آرائیں ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مقررمیاں افضل کی مصنف فوجی اریحا کی تقریب رہنمائی میں کیا گیا ۔ تعارفی تقریب میں آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی صاحب کتاب میاں افضل نے خطاب کے دوران کہا کہ آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اپنے پاکستان کی آزادی کی تحریک میں ہماری برادری کا لہو شامل ہے ہمیں اپنی برادری نہ صرف فخر ہونا چاہئے بلکہ اپنی آرائیں برادری کی ہسٹری بھی آنے والی نسل کو معلوم ہونی چاہئے ۔تقریب میں میاں محمد سعید صاحب ڈیرے والے صدر انجمن آرائیاں ، میاں محمد جمیل رائیونڈ والے ، جنرل غلام مصطفی، چوہدری مجید صادق کراچی والے، میاں صلاح الدین ایڈووکیٹ، میاں ارشد لاہوری سمیت دیگر مقررین نے اس موقع پر آرائیں کی ہسٹری پر روشنی ڈالی اور مصنف کی اس کتاب کو تاریخی اثاثہ قرار دیا مقررین کا کہنا تھا کہ فوجی اریحا کی کتاب میں انتہائی خوبصورتی سے آرائیں برادری کی ہسٹری جذبے اور پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا گیا ہے اس کے علاوہ سکھوں کا حملہ اور تیس ہزار روپے ، جامعہ مسجد اور لوٹا بم ، امرتسر سے لاہور ہجرت، خاندانی قبرستان، حال بازار کی بڑی لوٹ مار، سرکاری بس ڈرائیور امین ۔۔۔ بچے اور لاشیں ، مجاہد تحریک آزادی اور ایک واقعہ جیسے تاریخی لمحات کو پڑھ کر مصنف کو داد دیئے بغیر نہیں رہا جائے گا ۔
