ٹی او آر نشتر ٹاؤن ن لیگ کی الیکشن مہم کیلئے سرکاری وسائل استعمال کررہاہے،ثمینہ خالد
کاہنہ(نامہ نگار)ٹی او آر نشتر ٹاون رانا اشرف عاصم ن لیگ کی الیکشن مہم کیلئے سرکاری وسائل اوراختیارت استعمال کررہاہے ،ثمینہ خالدگھرکی.بلدیاتی نمائندے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجودسرعام ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہے ہیں، ظہیرعباس کھوکھر۔این اے 132 سے پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون امیدوار ثمینہ خالد گھرکی ،تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارامجد نعیم سیفی ،ایم ایم اے کے نامزد امیدوار،حافظ حیدرعلی، این اے 134 سے پی ٹی آئی کے امیدوارظہیرعباس کھوکھرنے الزام لگایاہے کہ رانا اشرف عاصم ن لیگی امیدوار این اے 134رانا مبشراقبال کاقریبی رشتہ داراورن لیگ کا لاڈلہ ہے.رانااشریف عاصم جوکہ ٹی آر اونشترٹاون ہے جبکہ ٹی ایم اے کا اضافی چارج بھی رانا اشرف عاصم کے پاس ہی ہے ،رانااشرف عاصم نے دو ماہ کی کاغذی چھٹی لے کراپنے قریبی رشتہ رانا مبشراقبال اور میاں شہبازشریف سمیت دیگرن لیگی امید واروں کی انتخابی مہم چلاناشروع کردیاہے جبکہ ڈپٹی میئرنشترٹاؤن راؤ شہاب الدین، یوسی چیرمین ملک جاوید اقبال،ملک خالد فاروکھوکھر،راناعبدالغفار،جنرل کونسلرشفیق مغل سمیت بلدیاتی نمائندوں کی اکثریت کی جانب سے الیکشن کی پابندی کویکسرنظراندازکرکے سرعام ن لیگ کے نامزد اُمیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے ،پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی،تحریک لبیک پاکستان،ایم ایم اے،برابری پارٹی سمیت دیگرآزادامیدواروں نے الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے
