جلال آباد میں خودکش دھماکہ ، 19افراد ہلاک، 20زخمی ، ہدف افغان صدر سء ملاقات کو جانیوالا سکھ وفد تھا

جلال آباد میں خودکش دھماکہ ، 19افراد ہلاک، 20زخمی ، ہدف افغان صدر سء ملاقات کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جلال آباد، کابل(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گورنر آفس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیس ڈسٹرکٹ ون کے علاقے میں گورنر آفس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا جب کہ دھماکے سے اطراف کی دکانوں، عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے راستے بند کردیے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جانے والے سکھ برادری کے وفد کو نشانہ بنایا۔افغان صدر اشرف غنی نے تھوڑی دیر قبل شہر میں اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔دریں اثناء اتوار کو دارالحکومت کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ملکر دہشتگردی کاخاتمہ کرینگے،دونوں ممالک میں ایک منفرد تحریری معاہدہ طے پانے کے قریب ہے،جس کا فریم ورک بنا لیا گیا ہے،افغان طالبان مسئلے کا حل بھی پاکستانی مدد کے بغیر ممکن نہیں،افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بات آگے بڑھی ہیاور بہت جلد میڈیا کو اس سے آگاہ کیا جائیگا۔
افغانستان؍ دھماکہ

مزید :

علاقائی -