سوڈان کا نام اقوام متحدہ کے بلیک لسٹ ممالک کی فہرست سے خارج

سوڈان کا نام اقوام متحدہ کے بلیک لسٹ ممالک کی فہرست سے خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خرطوم (صباح نیوز) اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق پامال کرنے اور انہیں فوجی تربیت دینے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کا نام خارج کردیا۔ اقوام متحدہ کی معاون سیکریٹری جنرل نے باقاعدہ فیصلہ جاری کردیا۔حکومت سوڈان نے اس پر مسرت کا اظہار کیا۔سوڈانی دفتر خارجہ کے عہدیدار اسامہ فیصل نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی مساعی کی تاج پوشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دہشتگردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے بھی سوڈان کا نام خارج کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -