نوشہرہ ورکاں کی تین نشستوں پر 44 امیدوار آمنے سامنے آ گئے

نوشہرہ ورکاں کی تین نشستوں پر 44 امیدوار آمنے سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) تحصیل نوشہرہ ورکاں کی تین نشستوں پر 44 امیدوار آنے سامنے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 84 میں 12 صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 63 میں 15 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 64 میں 17 امیدوار مدمقابل ہو گے۔ ان 44 امیدواروں میں 16 امیدوار سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم جبکہ باقی 28 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں 4 سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف،ملی مسلم لیگ (اللہ اکبر تحریک) اور تحریک لبیک پاکستان کے مکمل پینل جبکہ دیگر 4 جماعتوں کے امیدوار سنگل حیثیت سے سامنے آئے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 84 میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ذوالفقار علی آف رتہ گورائیہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 64 میں متحدہ مجلس عمل کے رانا ظفر اقبال آف منج والی اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے رانا محمد عرفان خاں آف بگا جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 63 میں برابری پارٹی پاکستان کے نثار احمد آف منگوکی سنگل حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
آمنے سامنے

مزید :

علاقائی -