جامکے چٹھہ میں تمام لیگی دھڑوں کا ایک ہی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
جامکے چٹھہ(چوہدری قیصراقبال وڑائچ) مسلم لیگ ن کی طرف سے حلقہ این اے 79 کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کے فائنل امیدواروں کے نام آنے کے باوجود تمام مسلم لیگی سیاسی دھڑوں نے آپس میں ناراضگی کی بجائے الیکشن باہمی اتفاق رائے سے ایک ہی پلیٹ فارم سے لڑنے کا بھرپور فیصلہ کر لیا ہے جو کہ پارٹی کے منشور اور پالیسوں کے عین مطابق یہ فیصلہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے لئے ایک خوش آئند بات ہے جس سے لیگی امیدوار حسب روایت اپنی جیت منواسکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 79 میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری نثار احمد چیمہ اور صوبائی امیدواروں چوہدری عادل بخش چٹھہ اور چوہدری شوکت منظور چیمہ کے اعلانات کر دیے گئے جس کے بعد مسلم لیگ ن کے دیگر سیاسی دھڑے جس میں چوہدری عدنان سرور چیمہ گروپ اور چوہدری ساجد حسین چٹھہ گروپ اور چوہدری اکمل سیف چٹھہ گروپ اور چوہدری اعجاز احمد پرویا گروپ نے پارٹی منشور اورپالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہ کرتے ہوئے تمام سیاسی دھڑوں نے آپس میں ناراضگی کی بجائے یہ الیکشن باہمی اتفاق سے ایک ہی پلیٹ فارم سے لڑنے کا بھرپور فیصلہ کر لیا ہے جو کہ مسلم لیگ ن کے قومی ،صوبائی امیدواروں کے لئے ایک خوش آئند بات ثابت ہو سکتی ہے تاہم حلقہ این اے 79 میں پی ٹی آئی بھی بھرپور تیاری کے ساتھ حلقہ میں جمان ہے یہ مقابلہ کسی سے کم نہ ہو گا اوراس مقابلے میں اس وقت کسی بھی امیدوار کی جیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
