تحریک انصاف گوجرانوالہ کے متعدد عہدیدارملی مسلم لیگ میں شامل
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ ملک بھر میں اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواروں کی حمایت کریگی۔صادق و امین امیدواروں کی کامیابی کے لئے قوم اللہ اکبر تحریک کا ساتھ دے ۔ختم نبوت قانون میں ترمیم اور بھارت سے دوستی کرنے والوں کو مسترد کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جی ٹی روڈ مرکزاقصیٰ میں تحریک انصاف کے سابقہ عہدیداروٹکٹ ہولڈرز کا ملی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر کارکنان سے دوران خطاب کیا۔اس موقع پر چوہدری عابد سہیل ورک NA-84 چوہدری محمد یونس مہر PP-63 چوہدری محمد نواز ملہی PP-64تحصیل نوشہرہ ورکاں ‘محمد عقیل ڈار‘اپوزیشن لیڈر محمد یحییٰ بٹ‘چوہدری محمدالیاس بریارسمیت متعدد افراد نے ملی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے حمایت کا یقین دلایا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ ملی مسلم لیگ نے عام انتخابات 2018میں اللہ اکبر تحریک کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن نہ کر کے ہم سے بنیادی حق چھینا حالانکہ ہمیں پاکستان میں سیاست کرنے کا حق حاصل ہے ۔الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں تھا کہ وہ ہماری رجسٹریشن کی درخواست کو رد کرتا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہم اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ 2018میں ہونے والا الیکشن عام الیکشن نہیں ۔ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر قوم کو متحد کریں گے ۔کنونشن میں ہزاروں کارکنان اور ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواران نے شرکت کی۔آخر میں انہوں نے کہاکہ ہم نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے اور ہماری سیاست خدمت انسانیت کے منشور کے مطابق الیکشن میں امیدوراوں کی انتخابی مہم چلائیں گے اور ملک بھر میں دفاتر کھولے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عزم کر کے نکلے ہیں کہ اب سیاست کے دھاروں کو بدلیں گے اور بڑی بڑی پارٹیوں کے لیڈروں کو باور کروا رہے ہیں کہ بانی پاکستان نے جو نظریہ دیا تھا اسی پر چلیں۔جو اس نظریہ پر سیاست کرے گا اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔سیاست کرنے کا ہر کسی کو بنیادی حق ہے ۔پاکستان میں اب نظریہ پاکستان کی سیاست چلے گی۔کسی ایسے فرد کو سیاست نہیں کرنے دیں گے جو ووٹ پاکستانی قوم سے لے اور محبت مودی سے کرے ۔
ملی مسلم لیگ
