وہاڑی: بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر خوفناک حادثہ ، 3افرا د جاں بحق ، ایک شدید زخمی

وہاڑی: بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر خوفناک حادثہ ، 3افرا د جاں بحق ، ایک شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی‘ کرم پور(بیورو رپورٹ‘نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار)وہاڑی سے تقریباً دس کلومیٹر دوراڈا نورشاہ اسٹیشن کے قریب فرید ایکسپریس نے کار کو ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں تین افرادموقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی، زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاریسکیوذرائع کے مطابق وہاڑی کے قریب اڈا نورشاہ اسٹیشن پر ایک کھلے پھاٹک سے کراس کرتے ہوئے کارلاہور سے کراچی جانے والے فرید ایکسپریس کی زدمیں آگئی جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں کار سوار بغیر پھاٹک کے راستے سے کار گزار رہے تھے کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگئے جس سے کار میں موجود چار افراد میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا جسے ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا کار سوار افراد کا تعلق نواحی علاقہ 131 ڈبلیو بی سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کار ڈرائیور شوکت علی‘ ملوک بھٹی موقع پر جبکہ 17سالہ عدنان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ زخمی ناصر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالے چاروں افراد مترو کے رہائشی تھے جن کی ہلاکت پر گھروں میں صف ماتم بچھ گئی اور پورے علاقے کی فصا سوگوار ہوگئی۔ حادثے میں کار نمبر ایل ای سی 2453مکمل تباہ ہوگئی۔
خوفناک حادثہ

مزید :

علاقائی -