ملتان: پولنگ سٹیشنز پر کیمرے لگانے کی تجویز الیکشن کمیشن کو ارسال
ملتان (خبر نگار خصوصی )عام انتخابات 2018 کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ملتان پولیس نے تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز دیدی ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان کوبھجوا دی گئی ہے۔ ملتان میں مجموعی طور پر 1817 پولنگ سٹیشنز ہیں ان میں سے 450 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے پولیس نے ہر پولنگ سٹیشن پر کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کی تجویز دی ہے تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ میں مدد ملے گی اورباقاعدہ منظوری کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے کرائے پر حاصل کیے جائیں گے
