این اے 125میں تحریک انصاف کا جنون سر چڑھ کر بولے گا ، یاسمین راشد

این اے 125میں تحریک انصاف کا جنون سر چڑھ کر بولے گا ، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی این اے 125سے نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہ ہوا جس میں پی پی 149اور پی پی 150 سے امیدوار زبیر نیازی ،چوہدری اصغر گجر کی شرکت تمام یونین کونسل کے چئیرمینوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ ڈور ٹو ڈور کیمپین کرے ، اجلاس میں تمام یونین کونسل کے چےئر مین ، وائس چےئر مین نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی ،بلاک وائز کمیٹیاں بنا دی گئی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ این اے 125میں تحریک انصاف کا جنون سر چڑھ کر بولے گا ،حلقہ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے موجودہ حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی نواز شریف اور شہباز شریف کی ناکام حکومتوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ، تحریک انصاف کی سیاست کھلی کتاب کی طرح عمران خان کی دیانت کی پوری قوم گواہی دیتی ہے ،۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پوری تیاری اور منصوبہ بندی کے تحت حلقہ این اے 125کے سیاسی میدان میں اتر چکی ہے ۔
حلقہ کے عوام نا اہل ٹولہ کے ساتھ نہیں بلکہ تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، (ن) لیگ بوکھلاہٹ کاشکار ہو چکی ہے اور انکے تمام اوچھے ہتکھنڈے ناکام ہونگے ،پی ٹی آئی کے کارکنان اپنی پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،شریف برادران کے کرپشن کے چرچے پاکستان کے بچے بچے کی زبا ن پر ہے ،تحریک انصاف ملک کو ایک ایمانت داراور دیانت دار قیادت فراہم کرے گی جو کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔