الیکشن میں پرجوش انداز میں حصہ لے رہا ہوں،عبدالحمیدگجر
لاہور (پ ر)آزادامیدوارپی پی 165لاہور عبدالحمیدگجرکا کہنا ہے کہ میرامقابلہ جہالت اورلالچ سے ہے،ان کا کہنا ہے کہ ووٹ قوم کی امانت ہے،ووٹ شہادت اور ووٹ ہی گواہی ہے،لہذا عوام ووٹ کا درست استعمال کرکے ہی ایمان اور دیانت دار لوگوں کو ایوان میں بھیجیں،عبدالحمیدگجرگزشتہ روزسینئرصحافی سیدصدا حسین کاظمی سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔
،عبدالحمیدگجرکا مزیدکہنا ہے کہ عوام بہادرانہ سوچ سے پاکستان کی آواز بنیں، ہم چاہتے ہیں کہ تنخواہ دار طبقہ اورمحنت کش کی آمدن کم از کم 30 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے اور ساتھ ہی ان کو رہائش،میڈیکل اور دیگر سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہو اس لئے میں اپنے منشور کو سامنے رکھتے ہوئے جنرل الیکشن میں پرجوش انداز میں حصہ لے رہا ہوں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میراانتخابی نشان ہدہد ہی تمام تر سہولیات اور خوشحالی کا راستہ کھولے گا۔ علاقے میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے عبدالحمیدگجرکونہ صرف خوش آمد ید کہا بلکہ اپنی ہر ممکن سپورٹ کا یقین بھی دلایا
