عوام کو مذہب کے نام پر دھوکہ نہیں دیا جا سکتا،احمد حسن خان
تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما اور حلقہ این اے 6دیر لویر سے امیدوار سابق سینیٹر احمدحسن خان نے کہا ہے کہ عوام کو مذہب کے نام پر دھوکہ نہیں دیا جا سکتا،عوام پیسے کے بل بوتے پر الیکشن لڑنے والو ں کو مسترد کردیں ،،ہزار سازشوں کے باوجو د آج بھی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت پی پی پی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی تالاش نگری پائین میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب سے پی پی پی کے ضلعی صدراور پی کے 15 سے امیدوار نواب زادہ محمودزیب ،تحصیل صدر ملک برکت خان ،عالمزیب ایڈوکیٹ ، ،شیرمحمد اور دوسرے پارٹی قایدین نے بھی خطاب کیا ،اپنے خطاب میں پی کے 15سے نامز د امید وار اورسابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمودزیب خان نے واضح کیا کہ پی پی پی نے اپنے دور میں لوگوں کو ہزاروں نوکریاں دی ،دیرلویر کوقدرتی گیس کا تحفہ ،صوبائی خودمختاری ،این ایف سی ایوارڈ اور بجلی کے منصوبے پیپلزپارٹی کے کارنامے ہیں ،جماعت اسلامی دین کے نام پر سادہ لوح عوام کو د ھوکہ دینے کا سلسلہ بند کردیں ،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران علاقہ کے ترقی کے لے سابق وزیر خزانہ نے کچھ نہیں کیا ،پی پی پی برسراقتدار آکر عوام کے محرومیوں کا ازالہ کرئیگی
