امریکہ بھر میں منقسم تارکین وطن کے مسئلے پر احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت

امریکہ بھر میں منقسم تارکین وطن کے مسئلے پر احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں صدر ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف سخت پالیسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکہ بھر میں 630 احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خاندانوں کو سرحد پر پہنچنے پر منقسم کرنے کے خلاف اور ایک ساتھ رکھنے کے حق میں احتجاج کیا جائے گا۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک، اور متعدد بڑے شہروں میں یہ مظاہرے کیے گئے جہاں شرکا کا مطالبہ تھا کہ خاندانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہ کیا جائے اور متنازع امیگریشن ایجنسی آئیس کو ختم کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی امریکی عقائد کے خلاف ہے۔منتظمین کا کہنا تھاکہ احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین سفید لباس میں ملبوس تھے جو کہ اتحاد اور امن کی علامت ظاہرکررہے تھے۔اس تحریک کی ایک بانی اینا گالینڈ نے کہا کہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ واشنگٹن میں منعقد ہو ا اور اس کے علاوہ پچاس ریاستوں میں احتجاج کیا گیا۔احتجاجی مظاہروں میں شہری آزادیوں کی یونین کے کارکنوں، شہری حقوق اور نیشنل ڈیموکیٹ اتحاد کے کارکن بھی شریک ہوئے س کے علاوہ احتجاجی مظاہرے میں مقبول شخصیات بھی شامل ہوئیں۔

مزید :

عالمی منظر -