علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری امتحانات آخری مراحل میں داخل

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری امتحانات آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری امتحانات آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔جاری امتحانات موسم خزاں سمسٹر میں امتحانی مراکز میں 3ہزار سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ امتحانی مراکز کو نقل کے رجحان سے پاک ،صاف و شفاف اور بہتر امتحانی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ سپرٹنڈنٹ اوپن یونیورسٹی امتحانی حال محمد آفراسیاب اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ذوالقرنین کی صحافیوں کے دورے کے موقع پر بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام حالی جاری موسم خزاں سمسٹر 2018میں امتحانی مراکز میں پرچہ جات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔گورنمنٹ مڈل سکول وراستہ روڈ امتحانی حال سنٹرنمبر 64میں ہنگو پریس کلب اور ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کے دورہ کے دوران سپرٹنڈنٹ محمد آفراسیاب اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ذوالقرنین نے کہا کہ جاری امتحانی عمل میں ضلع ہنگو کے تین ہزار سے ذائد طلباء و طالبات امتحانی امیدواران میٹرک تا ایم اے اور ایم فیل کے مختلف کورسز کے نصاب کے پرچہ جات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائم کردہ امتحانی مراکز گورنمنٹ مڈل سکول وراستہ روڈ ہنگو میں ہزاروں طلباء و طالبات کے لئے شفاف امتحانی ماحول فراہم کر کے نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھر پور تعاون پریونیورسٹی انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ ،محکمہ تعلیم ہنگو اور تمام ذمہ داران کے انتہائی مشکورہے۔صحافیوں کے وفد کے خصوصی دورہ کے موقع پر طلباء وطالبات نے بھی امتحانی ماحول سے اطمنان کا اظہار کیا۔