پشاور میں شدید گرمی اور ناروا لوڈشیڈنگ ، مکین گندے پانی کے نہروں کا رخ کرنے لگے
پشاور(کرائم رپورٹر) صو با ئی دارلحکومت پشاور میں شدید گر می اور بجلی کی ناروا لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچے اور بو ڑھے شہر کے گند ے پا نی کے نہرو ں کا رخ کر نے لگے جس سے جلدی امراض سمیت دیگر خطر نا ک قسم کے امر اض پھیلنے کے خد شا ت ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ دو سری جانب گھرو ں میں خوا تین اور کم عمر بچے گر می سے نڈھا ل ہو نے لگے تفصیلا ت کے مطابق پشاور شہر میں گزشتہ دو دنو ں سے گر می کے لہر میں ایک با ر پھر اضا فہ ہو ا ہے جبکہ دوسری جانب واپڈا نتظا میہ نے بجلی کی منصو عی لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ میں بھی مذید اضا فہ کر دیا ہے شدید گر می اور نا روا لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے شہریو ں نے گند گے اور مضر صحت پا نی والے نہرو ں کا رخ کر نے لگے اور سارا سارا دن ان گند ے پا نی والے نہر شیخ ولہ ، تبلیغی مر گز والے نہر ، افغان کالو نی نیہر ، بڈ ھنی نہر ، شاگئی نہر میں نہا تے اور گر می کی شدت کو کم کر تے رہے ایک طر ف شہری گر می کی شدت کو کم کر نے کیلئے ان گند ے پا نی والے نہرو ں میں نہا رہے ہیں تو دوسری جانب وہ جلدی امرا ض سمیت خطرناک قسم کے بیما ریو ں میں مبتلا ء ہو رہے ہیں شہر میں نا روا لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے خوا تین اور کم عمر بچے گر می سے نڈھا ل ہو نے لگے ہیں شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نہ تو بجلی کے لو ڈ شیڈ نگ کا مسلۂ حل کیا جسکا اور نہ ہی شہر میں سو ئمنگ پو ل کے انتظامات کو بہتر بنانے اور مذید اضا فہ کا مسلۂ بھی جو ں کا تو ں رہا ہے انہوں نے مظالبہ کیا ہے کہ حکومت کے سطح پر شہریو ں میں گند ے پا نی والے نہرو ں میں نہا نے کے با رے میں آگا ہی مہم چلا ئی جائے اور ان پر پا بندی لگا کر قا نو ن کے دائر اختیار میں شامل کیا جائے ۔
