ایم ایم اے 25جولائی کو کلین سویپ کرے گی،مولانا اسد اللہ
تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ )ایم ایم اے 25جولائی کو کلین سویپ کرے گی،دینی اتحاد سے سیکولر قوتیں خوف زدہ ہیں،کارکنان کامیابی کیلئے دن رات ایک کریں،عوام لوئر دیر میں جاری ترقیاتی کاموں کی تسلسل کیلئے ایم ایم اے کی امیدواروں کو کامیاب کریں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز رباط میں جماعت اسلامی پی کے13 کی مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی لوئر دیر کے امیر و امیدوار این اے6مولانا اسدللہ نے کیا جبکہ اس موقع پر امیدوار پی کے13شاد نواز خان،ضلعی ترجمان ارشدزمان،تحصیل خال کے امیر حافظ نورالحق،تحصیل بلامبٹ کے ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ کونسلر سیف الاسلام،فضل شریف،تحصیل کونسلر حیات خان اور حمید الرحمن نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی لوئر دیر کی امیر و امیدوار ای اے 6مولانا اسداللہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ وزارت عظمی کے حصولی کیلئے غیر اللہ کو وسیلہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ عوام کو بے وقوف بناکر نت نئے نعرے لگ رہے ہیں لیکن پاکستان اور خصوصا دیر کے عوام جان چکے ہیں کہ ایم ایم اے وہ خالص اتحاد ہے جو ملک جغرافیائی سرحدات کی تحفظ کے سداتھ ساتھ نظریاتی تحفظ کو بھی اچھی طرح جانتی ہے اور دن رات اس کی تحفظ کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہ ہمارا دامن کرپشن اور ہر قسم کی بدنامی سے پاک ہے اور یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر کو یہ سرٹفکیٹ جاری کیا ہے کہ اگر سیاسی لوگوں کی احتساب جاری کی جائے تو سراج الحق وہ واحد سیاست دان ہے جو بچ جائنگے تقریب کے شرکاء سے پی کے 13کے امیدوار شاد نواز خان نے کہا کہ 25جولائی کا صبح ایم ایم اے کی کامیابی کا پیغام لے کر آئے گا کیونکہ لوگ ملک کی وفاداری اور ترقی کے حوالے سے ایم ایم اے کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی
Back to Conversion Tool
