افریقی یونین کا دو روزہ سربراہ اجلاس موریطانیہ میں شروع

افریقی یونین کا دو روزہ سربراہ اجلاس موریطانیہ میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نواکشوط(این این آئی)پچپن رکنی افریقی یونین کا دو روزہ سربراہ اجلاس شروع ہو گیا۔ اس اجلاس کی میزبانی موریطانیہ کر رہا ہے۔ اتوار سے شروع ہونے والی سمٹ کے ایجنڈے پر آزاد تجارت کے ساتھ مختلف علاقوں میں مسلح تنازعات، مخدوش سکیورٹی حالات، کرپشن، سرمایہ کاری پر خاص طور پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔ سمٹ میں فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں بھی شریک ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر فرانسیسی صدر ماکروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ افریقی براعظم کے انتشار کے شکار ساحل علاقے کی سکیورٹی کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی جائے۔

اتوار سے شروع ہونے والی سمٹ کے ایجنڈے پر آزاد تجارت کے ساتھ مختلف علاقوں میں مسلح تنازعات، مخدوش سکیورٹی حالات، کرپشن، سرمایہ کاری پر خاص طور پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -