اپوزیشن بتائے ان کی پارلیمانی سفارشات ٹھیک تھیں یا آج کا موقف ٹھیک ہے،راجہ عبدالقیوم

اپوزیشن بتائے ان کی پارلیمانی سفارشات ٹھیک تھیں یا آج کا موقف ٹھیک ہے،راجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر کے وزیر مذہبی اُمور و اوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بتائے ان کی پارلیمانی سفارشات ٹھیک تھیں یا آج کا موقف ٹھیک ہے ‘ ناصرف گزشتہ اسمبلی کی آئینی سفارشات بالکل ان سے بھی زیادہ اختیار حقوق آزاد حکومت کو ملے ہیں خطہ کے عوام کو پاکستان کے شہریوں جیسے تمام حقوق مل گئے ہیں اسلامی تعلیمات کے تابع تمام قانون سازی خاندانی نظام کو تحفظ خواتین کو برابری کی سطح پر مواقع ایک سال سے پندرہ سال کے سب بچوں کیلئے تعلیم لازمی اپنا تعلیمی نصاب زبان کلچر کے فروغ لازمی اپنا تعلیمی نصاب زبان کلچر کے فروغ لازمی ذمہ داری ہے ناصرف پبلک سیکٹر میں بجلی پیداوار کے منصوبے آزاد حکومت خود شروع کر سکے گی بلکہ ایک ارب تک ترقیاتی منصوبہ بھی خود بنا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر شپ کی طرف سے اعتراضات کے جواب میں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح آزادکشمیر کے بیورو کریٹ بھی گریڈ 22 کے حقدار ہوں گے قانون سز اسمبلی کو ہی تمام تر قانون سازی کا حقیقی معنوں میں اختیار و کردار مل گیا ہے اور حکومت کو اسمبلی کے سامنے تمام تر اُمور پر جواب دہی کا پابند کر دیا گیا ہے البتہ کشمیر کونسل کا ہر طرح کا انتظامی مالیاتی قانون سازی کا اختیار ختم کر کے آزادکشمیر کو خوش ہونا چاہیے اب ریاست میں دو حکومتیں دو قانون ساز ادارے دو سرکاری خزانے کے اکاؤنٹ کا دور ختم ہو گیا ہے ایک حکومت ایک اسمبلی ایک سرکاری خزانے کا اکاؤنٹ ہے ‘ جو اپنی منتخب اسمبلی کے سامنے جواب دہ ہے جس کا پورا پورا حساب دینا پڑے گا اگر اس کے باعث شور ہے تو پھر یہ دوعملی بند ہو چکی ہے اور بند ہی رہے گی ۔

Back to Conversion Tool