ڈیرہ ،خانہ بدوش کی کمسن بیٹی کو اغواء کرلیا گیا

ڈیرہ ،خانہ بدوش کی کمسن بیٹی کو اغواء کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گاؤں جھوک طاہر میں خانہ بدوش ملزم رحمت اللہ نامی شخص کی تین سالہ بیٹی کو اغواکرکے لے گیا‘چغہ پارٹی نے ملزم کوگرفتارکرکے بچی برآمدکرلی ۔ تفصیلات کے مطابق قریشی موڑ کے قریب خیمہ زن تیمور تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع جھوک طاہر میں رحمت اللہ کٹ کی تین سالہ بچی نمرہ کو موٹرسائیکل پر اغواء کرکے لے گیا۔ علاقہ کے لوگوں پر مشتمل چغہ پارٹی نے تعاقب کرکے ملزم کوقابوکرکے پولیس کے حوالے کردیا اوربچی برآمدکرلی ۔ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ ملزم کے خلاف 364A-PPCکے تحت درج کرلیا ہے۔