پی پی، (ن)لیگ کا صفایا، شیر کا نشان زحمت بن گیا: شاہ محمود قریشی
ملتان(سٹی رپورٹر)پا کستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ انڈیا کے بیانیہ سے ملتا ہے نواز شریف اداروں کے بارے میں بیان واپس لیں یا رانا اقبال سراج کا ٹکٹ واپس لیں کیونکہ حساس اداروں کے بارے میں نواز شریف کے بیان کی رانا اقبال سراج نے تردید کردی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ ان کے گودام پر محکمہ زراعت نے چھاپہ مارا ہے جنو بی پنجاب میں قومی اسمبلی کی 46نشستوں میں سے 20سے 22پر (ن) لیگ کے سابق ایم این ایز یا پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مخدوم سید راجن بخش گیلانی کی مسلم لیگ (ن) سے طویل رفاقت چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سجادہ نشین مخدوم تجمل حسین گیلانی، این اے 158کے امیدوار ابراہیم خان ، صوبائی اسمبلی حلقہ 219کے امیدوار ڈاکٹر اختر ملک، سید حسنین حیدر کا ظمی ، سید عبد القادر المعروف عامر گیلانی،مخدوم زادہ زین العابدین گیلانی ، پیر سید فاروق شاہ، مہر عباس سیال، میاں طارق عبد اللہ، راجہ عبد الغفار، رانا عبد الجبار، قربان فاطمہ، میاں فاروق احمد، چوہدری احسان سمیت دیگر بھی موجود تھے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان کی نامور سیاسی اور مذہبی شخصیات کو پاکستان تحریک انصاف میں ویلکم کرتے ہیں ۔دینی طبقہ کو تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ن لیگ کی ناقص پالیسوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے نگراں حکومت کو دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے امیدوار الیکشن میں ن لیگ کی ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کی بہتر ازاد لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں بہت سے لوگوں ن لیگ کو ٹکٹیں واپس کر دی ہے منظور وٹو نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیاانہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد میاں نواز شریف ہر بیان میں اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں اور خود آج تک عدالت عظمی میں اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے گذشتہ روز صوبائی حلقہ 219سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا اقبال سراج کے گودام پر چھاپے کے حوالے سے نواز شریف نے سوچے سمجھے بغیر حساس اداروں کے بارے میں بیان دے دیا ہے جس کی خود رانا اقبال سراج نے تردید کیا ہے اب یا تو نواز شریف بیان واپس لیں اور اگر رانا اقبال سراج نے غلط بیانی کی ہے تو پھر انہیں نوٹس جاری کرکے ٹکٹ واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے جو لوگ ٹکٹیں واپس کر رہے ہیں وہ کسی طرح بھی اسٹیبلیشمنٹ کا کام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جائے لیکن میری کوشش جاری ہے خدا خیر کرے گا پی ٹی آئی کے سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی اور ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ پارٹی کا سرمایہ ہیں میں نے خود خالد خاکوانی کے گھر جاکر ان سے مزاکرات کئے اعجاز جنجوعہ پارٹی کے بنیادی کارکن ہیں اور عمران خان نے ان سے ون آن ون ملاقات میں انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد اعجاز جنجوعہ کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا ۔ رانا عبد الجبار ا ور قربان فاطمہ بھی اپنے اپنے حلقوں سے امیدوار تھے جنہوں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے ہیں اور میں ان کی خدمات کو سراہتا ہوں ۔ کارکنوں کو بڑی حد تک منالیا ہے ہمارے پاس ساڑھے چار ہزار درخواستیں تھیں اگر ہمارے پاس اتنی نشستیں ہوتی تو سب کو ٹکٹ دیتے لیکن میں کارکنوں سے کہوں گا کہ وہ 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں اور عمران خان کو کامیاب کریں ۔ جبکہ اسلام آباد کے حلقہ پی پی 52اور پی پی 53سے تعلق رکھنے والے دربار سیدن شاہ کے سجادہ نشین سید حسنین حیدر کاظمی نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا جن کا مخدوم شاہ محمود قریشی نے خیر مقدم کیا مخدوم سید راجن بخش گیلانی نے کہا کہ ہمارا اور ہمارے خاندان کا تعلق قائد اعظم کی مسلم لیگ سے تھا ہمارے بزرگوں نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ساتھ کام کیا آج مسلم لیگ (ن) لیگ بن کر لوٹ مار میں مصروف ہے اور ملتان میں ٹکٹوں کی خرید و فروخت کی گئی ہے جو ناقابل برداشت ہے ایسے حالات میں میرے لئے (ن) لیگ میں رہنما انتہائی مشکل مرحلہ ہے چنانچہ میں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عبد الغفار نے بھی تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔
