اربن فوریسٹری آرگنائزیشن ان ایکشن ملتان میں10ہزار سے زائد پودوں کی شجر کاری
ملتان ( سپیشل رپورٹر) پاکستان اربن فوریسٹری آرگنائزیشن نے ملتان سرسبز(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ملتان منصوبے کے تحت ملتان میں سایہ دار درختوں کے پودے لگانے کا آغاز کردیاہے ۔اس ضمن میں مذکورہ آرگنائزیشن پی ایچ اے کی معاونت سے شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً سٹرکوں کے کنارے 10ہزار سے زائد سایہ دار درختوں کے پودوں کی شجرکاری کرے گی جبکہ ان کی دیکھ بھال اور پانی کی فراہمی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرا تھارٹی کے ذمہ ہوگی اس منصوبے کے تحت گزشتہ روز قلعہ کہنہ پر 100پودے لگائے گئے ۔
