سپریم کورٹ نے این اے66جہلم سے ن لیگی امیدواربلال اظہرکیانی کوالیکشن لڑنےکی مشروط اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے این اے66جہلم سے ن لیگی امیدواربلال اظہرکیانی کوالیکشن لڑنےکی ...
سپریم کورٹ نے این اے66جہلم سے ن لیگی امیدواربلال اظہرکیانی کوالیکشن لڑنےکی مشروط اجازت دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے این اے 66 جہلم سے ن لیگی امیدوار بلال اظہر کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلال اظہر کیانی کی درخواست کی سماعت کی ،وکیل بلال اظہر نے کہاکہ بلال کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے ہی دوہری شہریت چھوڑ دی تھی،عدالت سے استدعا ہے کہ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے بلال کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ انتخابات لڑنے سے قبل ووٹرکوبتاناہے کہ امیدوار کہاں کاشہری ہے؟۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے بلال کیانی نے الیکشن ہی نہیں لڑنا،کہا جاتا ہے سپریم متنازع ہوتی جا رہی ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جا رہی ہے پھر آتے ہی کیوں ہیں ۔

سپریم کورٹ نے بلال اظہرکیانی کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیااوربلال کیانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد