بلوچستان ہائیکورٹ،پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد،نااہلی برقرار
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی صوبائی صدر علی مدد جتک کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بنچ نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی اپیل کی سماعت کی ۔
عدالت نے درخواست کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد آر اواور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے کی اپیل مسترد کردی۔
واضح رہے کہ اپیلٹ ٹریبونل نے مقدمات پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو نااہل قرار دیا تھا اور انہوں نے نااہلی کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
