مغویہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ، ایک ملزم گرفتار

مغویہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ، ایک ملزم گرفتار
مغویہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ، ایک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) سرائے مغل کے علاقہ ھلہ میں جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر زہر دیکر قتل کر دیا گیا، ھلہ کے رہائشی بشیر  احمد نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ گزشتہ رات دو ملزمان جو کہ سگے بھائی ہیں نعیم اور شاہد آئے اور میری 20سالہ بیٹی کوثر بی بی کو اغواء کر کے نا معلوم مقام پر لیجا کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور پکڑے جانے کے خوف سے اسے زہر دیکر قتل کر دیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم نعیم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی.پولیس کے مطابق کوثر بی بی اور ملزم نعیم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے مگر ان کے والدین شادی کیلئے رضا مند نہ تھے ، طیش میں آکر کوثر بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق منظر عام پر آجائیں گے۔