اوکاڑہ کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا: ریاض الحق جج
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر این اے 142 ریاض الحق جج اور صوبائی حلقہ پی پی 189سے لیگی ٹکٹ ہولڈر چودھری منیب الحق نے کہا ہے کہ اوکاڑہ کی عوام کی خدمت کے مشن کو جاری و ساری رکھا جائے گا، عوام خود امیدواروں کی خدمات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں کہ کون سا امیدوار بہتر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ون فور ایل اور 2 فور ایل میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں علاقہ کے اہم سیاسی دھڑوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا ہے، ، اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، اللہ نے کامیابی دی تو عوامی توقعات پر پورا اتریں گے، حلقہ کے ووٹرز کو مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ عملی کام کیا جائے گا۔
ریاض الحق جج اور منیب الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے خاندانوں کی شہر کیلئے سیاسی، سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عوامی بیلٹ کی طاقت سے 25 جولائی کو جیت سے ہمکنار ہوں گے۔ریاض الحق جج نے کہا کہ انتقامی سیاست ہمارا وطیرہ نہیں بلکہ خدمت کی سیاست ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔