شکرگڑھ کے سرحدی علاقہ سے بھارتی ساختہ مارٹر بم برآمد

شکرگڑھ کے سرحدی علاقہ سے بھارتی ساختہ مارٹر بم برآمد
شکرگڑھ کے سرحدی علاقہ سے بھارتی ساختہ مارٹر بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال ( آن لائن ) شکرگڑھ کے سرحدی علاقہ  میں کھرال گاؤں کے قبرستان سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ بر آمد ہوا ہے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ بھارتی ساختہ مارٹر بم 4 پاونڈ وزنی ہے  جو  تھانہ چک امرو کے گاﺅں کھرال کے قبرستان سے برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بتایا کہ بم پھٹنے سے 500 میٹر تک نقصان پہنچ سکتا تھا تاہم بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے مارٹر بم کو قبضہ میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔