ایم کیو ایم کی طرح ن لیگ لندن اور پاکستان 2جماعتیں بن چکی، چودھری نثار پی ایس پی ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کی طرح ن لیگ لندن اور ن لیگ پاکستان بن چکی ہے،بیچ میں ایک پی ایس پی بھی چودھری نثار کی صورت میں سامنے آچکی ہے۔ شہباز شریف نے جو نئے آئین کا ائیڈیا دیا ہے وہ ان کا نہیں کسی اور کا ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق یہ انکشاف سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں کئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ لندن کو صرف خلائی مخلوق نظر آتی ہے، ن لیگ پاکستان کی خلائی مخلوق نظر نہیں آتی، اسے صرف عمران خان کو کوسنا ہی اصل کام لگتا ہے، شہباز شریف نے نئے عمرانی معاہدے کی بات کی ہے جبکہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ عمرانی معاہدے کی بات صرف پاکستان میں انتشار کو بڑھانے کیلئے کی گئی ہے۔
