ناجائز مراسم، شوہر کا کلہاڑی سے حملہ ، بیوی کے ہاتھ ، زبان، آشنا کے بازو کاٹ ڈالے

ناجائز مراسم، شوہر کا کلہاڑی سے حملہ ، بیوی کے ہاتھ ، زبان، آشنا کے بازو کاٹ ...
ناجائز مراسم، شوہر کا کلہاڑی سے حملہ ، بیوی کے ہاتھ ، زبان، آشنا کے بازو کاٹ ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور‘ خانقاہ شریف(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) کلہاڑیوں سے بیوی اور آشنا کے ہاتھ کاٹ ڈالے ‘شدید زخمی حالت میں بی وی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

کوٹ دادو گھلوعلاقہ تھانہ مسافرخانہ میں یونس امین کی بیوی تسلیم مائی کے قاسم نامی شخص سے ناجائز مراسم تھے‘ گزشتہ شب قاسم تسلیم مائی سے ملنے کیلئے اس کے گھرآیایونس امین نے دونوں کورنگے ہاتھوں قابل اعتراض حالت میں پکڑلیااور ان دونوں کے ہاتھ باندھ کرکلہاڑی سے بیوی تسلیم بی بی کے دونوں ہاتھ اورزبان جبکہ قاسم کے دونوں بازو کاٹ ڈالے ۔

پولیس مسافرخانہ نے دونوں کوشدیدزخمی حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس مسافرخانہ نے وقوعہ کامقدمہ درج کرلیا۔ملزم یونس امین موقع سے فرار ہوگیاہے۔