پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرزنے انٹرسٹی بسوں کے کرائے ازخود بڑھا دیئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرزنے انٹرسٹی بسوں کے کرائے ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرزنے انٹرسٹی بسوں کے کرائے ازخود بڑھا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرائے بڑھا دیئے جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت کی جانب سے دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹرز نے انٹرسٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 20 سے 160 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے،لاہورسے سیالکوٹ کا کرایہ 240 سے بڑھ کر280 کردیا گیاجبکہ لاہورسے فیصل آبادکاکرایہ 230 سے بڑھ کر280 روپے کردیا گیا۔
اس کے علاوہ لاہورسے راولپنڈی کا کرایہ 450 سے بڑھا کر560 ،لاہورسے گجرات کا کرایہ 210 سے بڑھ کر280 اورلاہورسے گوجرانوالہ کا کرایہ 150 سے بڑھا کر180 روپے کردیا گیا۔
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹرزاونرزفیڈریشن نے کہا ہے کہ 5جولائی تک تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اگرتیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیاتوگاڑیاں کھڑی کردیں گے۔