زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج
زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خفیہ دشمن
عظیم سلطان، چار شدہ
سوال: میں بی کام کا طالب علم ہوں، مجھے بتا دیں کہ میرا مستقبل کیسا ہو گا؟ ملازمت کہاں اور کس شعبے میں ملے گی؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کا مستقبل بہتر ہے، وقتی مشکلات آ سکتی ہیں، جن کو مثبت حکمت عملی اور مثبت سوچ کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے لئے حساس شعبہ جات درس و تدریس، ٹیکنیکل شعبہ جات، میڈیکل سائنس، فنونِ لطیفہ وغیرہ مبارک پیشے ہیں۔ ملازمت کے حصول کے حوالے سے مشکلات آ سکتی ہیں۔ آپ کے زائچہ میں خفیہ دشمنوں اور حاسدین بھی نظر آرہے ہیں جو آپ کے ملازمتی امور اور دیگر معاملاتِ زندگی میں مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
محتاط روی
ظہور احمد، لاہور
سوال: شادی کب ہو گی؟ اپنوں میں ہو گی یا غیروں میں ہو گی؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق شادی خاندان سے باہر ہونے کے امکانات ہیں، شادی میں تاخیر کا امکان ہے۔ البتہ 2020ء میں آپ کو شادی اور منگنی کے مواقع مل سکتے ہیں۔ آپ کے زائچہ میں حاسدین کا عمل دخل نظر آرہا ہے۔ لہٰذا خصوصی محتاط رہیں۔ روحانی تدبیر اختیار کریں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
تعلیمی کامیابی
رابعہ شاہین، گجرات
سوال: کیا میں میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہو جاؤں گی؟ میرا کیرئیر کیا ہو گا؟ کیا مجھے کسی اچھے کالج میں داخلہ مل جائے گا؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق تعلیمی میدان میں آپ کامیاب ہو سکتی ہیں۔ وقتی مشکلات آ سکتی ہیں جنہیں حکمت اور روحانی تدبیر سے حل کیا جا سکتا ہے۔ مستقبل بہتر ہے اور انشاء اللہ آپ ایک کامیاب شخصیت بن کر ابھریں گی۔ کیرئیر کے لحاظ سے آپ کے لئے بہتر شعبے درس و تدریس، ٹیکنیکل تعلیم، فنونِ لطیفہ کے شعبہ جات، میڈیکل سائنسز کے شعبہ جات، عورتوں اور بچوں سے متعلقہ شعبہ جات بہتر ہیں، ان میں آپ کو کامیابی ملے گی۔
پسند کی شادی
مدیحہ علی، سرگودھا
سوال: میری شادی میری پسند کی ہو جائے گی یا نہیں؟ شادی کے بعد حالات کیسے رہیں گے؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق، آپ کی پسند کی شادی میں مشکلات آ سکتی ہیں۔ شادی کے بعد ازدواجی زندگی میں اُتار چڑھاؤ آسکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں اور اپنے قریبی تعلقات اور جذباتی معاملات میں محتاط رہیں۔ والدین کی رضا کو ہی اپنی رضا سمجھیں۔
تعلیمی رکاوٹیں
محمد علی، پشاور
سوال: میں نے میٹرک میں بہت اچھے نمبر لئے ہیں مگر مالی حالات کی وجہ سے ایف۔ ایس۔ سی نہ کر سکا۔ اس سال ایف۔ اے میں داخلہ لیا ہے۔ مجھے بتائیں کہ میرے لئے کون سا شعبہ بہتر رہے گا۔ تعلیم کہاں تک حاصل کر سکوں گا؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کا تعلیمی زائچہ مضبوط ہے، دماغی صلاحیتوں سے متعلقہ سیارگان بھی بہتر ہیں لیکن بدقسمتی سے آپ ساڑھ ستی کا شکار ہیں جس کی وجہ آپ کی زندگی میں تعلیمی رکاوٹیں اور معاملاتِ زندگی میں بندشیں نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ آپ میں آگے بڑھنے کا ایک شدید جذبہ موجود ہے۔ جس کی وجہ سے آپ آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہوں گے۔یادرکھیں مشکلات انسان کو بیدار کرنے کے لئے آتی ہیں۔ ایک عقل مند شخص کو قدرت کے اشاروں کو سمجھنا چاہیے۔ درس و تدریس، نشر و اشاعت، ٹیکنیکل شعبہ جات، قانون کے شعبہ جات اور تجرباتی معاملات والے شعبہ آپ کے لئے بہتر ہیں۔ محنت اور کوشش جاری رکھیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
منگل یوگ
رخسانہ جبین، کراچی
سوال: میری شادی کب ہو گی؟ کافی عرصے سے کوشش کر رہے ہیں لیکن کہیں بات نہیں بنتی، شادی میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو مہربانی کر کے اس کا حل بتا دیں۔ شادی کے بعد کی زندگی کیسی گزرے گی؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کے زائچے میں منگل یوگ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے شادی اور ازدواجی زندگی میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ حالات میں بہتری کے لئے روحانی تدبیر اختیار کریں، نقش مراد بنوا کر پاس رکھیں۔ صدقات دیں، انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
پسند کی لڑکی سے شادی 

خاور احمد، جہلم
سوال: کیا میری شادی میری پسند کی لڑکی سے ہو جائے گی؟ شادی کے بعد ازدواجی زندگی کیسے گزرے گی؟
جواب: لگائے گئے حساب کے مطابق موجودہ وقت آپ کے لئے بہتر نہیں ہے۔ قمری طالع کے لحاظ سے آپ ساڑھ ستی کا شکار ہیں۔ لہٰذا موجودہ وقت کو صبر و تحمل اور مثبت حکمت عملی سے گزاریں۔ خصوصاً جذباتی معاملات میں محتاط رہیں ورنہ مستقبل کے معاملات میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ زندگی میں کامیابی کے لئے سنجیدگی اختیار کریں۔
شوہر کا کاروبار
عائشہ ثناء، آزاد کشمیر
سوال: میرے خاوند آئے دن نیا کام کرنے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ وہ ایک کام کو زیادہ دن تک نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے ہمارے گھریلو حالات ٹھیک نہیں رہتے۔ زائچوں کی روشنی میں بتا دیں کہ میرے شوہر کا موجودہ کام چل سکے گا یا نہیں؟
جواب: آپ کے شوہر کے زائچہ کے لحاظ سے نئے کام میں کامیابی کے امکانات ہیں۔ لیکن اس کے لئے انہیں مستقل مزاجی اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جلد بازی اور متلون بازی سے بچیں گے تو کامیابی ہو گی۔ ٹیکنیکل شعبہ جات سے متعلقہ کام ان کے لئے بہتر ہیں۔ 2020ء میں عملی اور مثبت کوشش کرنے سے کامیاب ہو سکتے ہیں۔
دوستی برقرار رکھنا چاہتا ہوں
اسلم علی، فیصل آباد
سوال: میرا یک بہت ہی قریبی دوست اب میرا دشمن بن گیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔ کیا میری دوبارہ دوستی ہو جائے گی؟
جواب: آپ کے زائچے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ پر ناچاقی کے عملیات کئے گئے ہیں۔ یہ بدعملیات مریخ و زحل کی نظر مقابلہ میں کئے جاتے ہیں۔ بہرحال دشمن کی چال کو روحانی عمل اور صدقات کے ذریعے ناکام کیا جا سکتا ہے۔
بیرون ملک سفر
سیف اللہ، چنیوٹ
سوال: کیا میں بی ایس سی کر پاؤں گا؟ تعلیم کہاں تک ہے، میرے لئے کون سا شعبہ بہتر رہے گا، کیا میں بیرون ملک جا سکوں گا، کب تک اور کون سے ممالک میرے لئے بہتر رہیں گے؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق تعلیمی معاملات میں مشکلات نظر آرہی ہیں۔ بی ایس سی میں کامیابی کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ آپ کے زائچے میں منتشر خیالی، متلون مزاجی اور غیر ضروری مصروفیات نظر آ رہی ہیں۔ ملازمت یا کام کے لحاظ سے آپ کے لئے جائیداد اور زمین سے متعلقہ امور میں بہتری ہے۔
( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )