جج کے پروٹوکول پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے معروف سماجی کارکن جبران ناصر کی درگت بنا دی کیونکہ ۔۔۔ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

جج کے پروٹوکول پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے معروف سماجی کارکن جبران ناصر کی ...
جج کے پروٹوکول پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے معروف سماجی کارکن جبران ناصر کی درگت بنا دی کیونکہ ۔۔۔ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی پولیس نے سماجی کارکن اور این اے 247 سے آزاد امیدوار جبران ناصر کو حراست میں لے لیا ہے۔جبران ناصر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو بھی ڈالی ہے جس میں وہ گرفتار ی سے قبل کہہ رہے ہیں کہ پولیس اہلکاروں نے زدو کوب کیا ہے۔اپنے بیان میں سماجی کارکن نے کہا کہ انہیں جج کے پروٹوکول میں شامل اہلکاروں نے مارا ،میرے کپڑے پھاڑ کر گھسیٹ کر لے گئے۔جبران ناصر نے بتا یا کہ جج صاحب کی گاڑی نے مجھے کونے میں دبا کر روکا اور جب میں نے اس بارے میں پوچھا تومجھے چمبر مارا گیا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور میرے درمیان ہونے والا واقعہ سی ایم ہاﺅس کے قریب پیش آیا ہے جہاں مجھے روک کر تھپڑ مارا گیا اور تشددکیا گیا۔جبران ناصر کا مزید کہناتھاکہ اگر میں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو میرے خلاف مقدمہ درج کیاجائے،مجھے فرئیرتھانے میں رکھا گیا ہے۔وہ این اے 247 سے امیدوار ہونے کے ساتھ نقیب اللہ قتل کیس میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -