بیڈروم کی دیواریں کس رنگ کی ہوں تو آپ کی جنسی صحت بھرپور رہتی ہے؟ سائنسدانوں نے بتادیا

بیڈروم کی دیواریں کس رنگ کی ہوں تو آپ کی جنسی صحت بھرپور رہتی ہے؟ سائنسدانوں ...
بیڈروم کی دیواریں کس رنگ کی ہوں تو آپ کی جنسی صحت بھرپور رہتی ہے؟ سائنسدانوں نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)آپ کی ازدواجی زندگی کتنی پرجوش ہے؟ اگر تو بہت پرجوش ہے تو اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے، لیکن اگر جوش و خروش ماند سا پڑ گیا ہے تو ایک نظر اپنے بیڈروم کی دیواروں پر ضرور ڈالئے۔ جی ہاں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیڈروم کی دیواروں کا رنگ آپ کی جنسی تحریک پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔
عام طور پر تو سرخ اور گلابی رنگ کو جذبات اور رومانس سے منسلک کیا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جنسی جذبات کو جوش دلانے والے رنگ کچھ اور ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ رنگ ہماری ازدواجی زندگی پر کیا اثرات رکھتے ہیں۔ اس تحقیق میں 2000 شادی شدہ جوڑوں سے لی گئی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیڈروم کی دیواروں کا رنگ جامنی ہو تو یہ جنسی جوش و خروش کے لئے سب سے اچھا ہے، جبکہ دیگر بھی کئی رنگ ہیں جو اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اچھی نیند اور ذہنی سکون کیلئے نیلا رنگ سب سے بہتر ہے۔ یہ بلڈ پریشر میں کمی لاتا ہے اور دل کی دھڑکن کو بھی متوازن رکھتا ہے جس کے نتیجے میں ہم خود کو زیادہ پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ یوں یہ رنگ بھی بالواسطہ طور پر جنسی زندگی کو بہتر کرتا ہے۔ اچھی نیند کے حصول میں نیلے کی طرح پیلا رنگ بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ خاکستری اور چاندی کی رنگت کے بھی ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ ان سب رنگوں کے امتزاج کو بیڈروم کی سجاوٹ میں استعمال کیا جائے تو اور بھی اچھا ہے۔