’اب کسی بھی غیر ملکی کے بچے۔۔۔‘ سعودی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا، پاکستانیوں کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

’اب کسی بھی غیر ملکی کے بچے۔۔۔‘ سعودی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو ...
’اب کسی بھی غیر ملکی کے بچے۔۔۔‘ سعودی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا، پاکستانیوں کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی بہت بڑی تعداد انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ ہے لیکن اب یہ دروازہ بھی ان کے لئے بند ہو رہا ہے۔ سعودی وزارت محنت نے غیر ملکیوں کے زیر کفالت انجینئرنگ گریجویٹس افراد کی خدمات کمپنیوںکو فراہم کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔ وازارت کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی افراد کے زیر کفالت انجینئرز کی ٹرانسفر آف سروسز کی آپشن اب دستیاب نہیں ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق یہ فیصلہ سعودی کونسل آف انجینئرنگ کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے کہ پانچ سال سے کم تجربے والے غیر ملکی انجینئروں کو بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ غیر ملکی انجینئرز کو بھرتی کرنے سے پہلے ان کا پروفیشنل ٹیسٹ اور پرسنل انٹرویو لیا جائے گا۔
اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کونسل کے رکن انجینئروں کی تعداد 1لاکھ 98 ہزار ہے جن میں 16 فیصد سعودی اور 84 فیصد غیر ملکی ہے۔ مملکت میں غیر ملکی انجینئروں کی کل تعداد ایک لاکھ 66ہزار 535 ہے۔

مزید :

عرب دنیا -