عمران خان اس بار ایسی درگاہ پہنچ گئے کہ شہباز شریف کے بھی ہوش اڑ گئے

عمران خان اس بار ایسی درگاہ پہنچ گئے کہ شہباز شریف کے بھی ہوش اڑ گئے
عمران خان اس بار ایسی درگاہ پہنچ گئے کہ شہباز شریف کے بھی ہوش اڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جو بھی پارٹی انتخابات جیتے گی، اس کے لیے کئی مسائل سامنے ہوں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سرگودھا میں درگاہ سیال شریف پر حاضری دی اور اس موقع پر انہوں نے سجادہ نشین سیال شریف صاحبزادہ قاسم سیالوی سے عام انتخابات میں حمایت کی اپیل بھی کی۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سب تیار رہیں، تین ہفتوں میں مقابلہ آرہا ہے، اسے عام الیکشن مت سمجھیں، یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، یہ الیکشن ملک تبدیل کرے گا۔
واضح رہے کہ سجادہ نشین سیال شریف صاحبزادہ قاسم سیالوی مسلم لیگ ن کے سپورٹر تھے تاہم انہوں نے ناموس رسالت کے معاملے پر ن لیگ سے راہیں جدا کیں ۔

مزید :

قومی -