پنجاب حکومت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ایک بڑی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ایک بڑی سہولت واپس لینے کا ...
پنجاب حکومت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ایک بڑی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے نواز شریف پر کو ٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانامنگوانے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔جیونیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے نواز شریف سے متعلق بڑافیصلہ کرتے ہوئے ان کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر کے کھانے پر پابندی کا فیصلہ کیاہے۔ جیل انتظامیہ رواں ہفتے نواز شریف کے لئے گھر کے کھانے پر پابندی کا حکم جاری کرے گی ۔ نواز شریف کو جیل انتظامیہ کی جانب سے گھر سے کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس پر اب پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔ واضح رہے کہ نواز شریف جب اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید تھے تو ان پر اس وقت بھی گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی نہیں تھی۔

مزید :

قومی -