عمران خان کے اثاثے ظاہر کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

عمران خان کے اثاثے ظاہر کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عمران خان سے تین دن کے اندر اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔وزیر اعظم عمران خان پاکستانیوں کو بار بار ٹیکس چور کہہ کر عوام کی توہین کررہے ہیں۔پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ ادا کررہا ہے۔حکومت نے پانچ مرلے کے گھروں پربھی ٹیکس لگادیے ہیں۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے تین سو کنال کے گھر کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔وزیر اعظم نے ایک سال میں صرف ایک لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔وزیر اعظم نے ایک لاکھ ٹیکس قومی اسمبلی سے تنخواہ وصولی کا ادا کیا ہے۔ لہذا یہ ایوان وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے ٹیکس ادائیگی کی مکمل تفصیل عوام کے سامنے لائیں۔عمران خان تین سو کنال پر مشتمل بنی گالہ کی ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کریں۔عمران خان تین دن کے اندر اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہر کریں۔